Who gets the most trouble?

Hadees:Who gets the most trouble?


سب سے زیادہ پریشانی کس کو ہوتی ہے؟

         *بسم الله الرحمن الرحيم* 


 *حدیث نبوی*  
 *سیدناسعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! سب سے زیادہ مصیبت کس پر آتی ہے؟ آپ نے فرمایا: ”انبیاء و رسل پر، پھر جو ان کے بعد مرتبہ میں ہیں، پھر جو ان کے بعد ہیں، بندے کی آزمائش اس کے دین کے مطابق ہوتی ہے، اگر بندہ اپنے دین میں سخت ہے تو اس کی مصیبت بھی سخت ہوتی ہے اور اگر وہ اپنے دین میں نرم ہوتا ہے تو اس کے دین کے مطابق مصیبت بھی ہوتی ہے، پھر مصیبت بندے کے ساتھ ہمیشہ رہتی ہے، یہاں تک کہ بندہ روئے زمین پر اس حال میں چلتا ہے کہ اس پر کوئی گناہ نہیں ہوتا“۔*
  *(سنن الترمذی 2398)* 

            


 Hadees* Recommending someone in need definitely earns a reward

* کسی محتاج شخص کی سفارش کرنا یقینا definitely ثواب حاصل کرتا ہے *درسِ حدیث*

*عنوان*

*کسی ضرورت مند کی سفارش کرنے سے اجر ضرور ملتا ہے چاہے اس کا کام ہو یا نہ ہو.*

*حوالہ : بخاری شریف*

*حدیث نمبر : 1432*




Hadees:Avoid a disease that has not been administered. *

ایسی بیماری سے بچیں جس کا انتظام نہیں کیا گیا ہو۔ *

*السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ*

حدیث نبوی ﷺ

  *بیماری اور دوا !*
  *نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسی بیماری نہیں اتاری جس کی دوا بھی نازل نہ کی ہو.*

*«صحیح بخاری -5678»*




Hadees:The virtues of Allah's mercy! *


* * اللہ کی رحمت کے فضائل! *

*السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ*

*حدیث نبوی ﷺ*

 *صلہ رحمی کی فضیلت !*
 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو چاہتا ہو کہ اس کے رزق میں فراخی ہو اور اس کی عمر دراز ہو تو وہ صلہ رحمی کیا کرے۔*
*«صحیح بخاری -5986»*



Hadees:Nothing but Heaven | The fruit of patience

جنت کے سوا کچھ نہیں | صبر کا پھل

*السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ*

*حدیث نبوی ﷺ*

 *صبر کا پھل!*

 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے اس مومن بندے کا جس کی، میں کوئی عزیز چیز دُنیا سے اٹھا لوں اور وہ اس پر ثواب کی نیت سے صبر کر لے، تو اس کا بدلہ میرے یہاں جنت کے سوا اور کچھ نہیں۔“*

*«صحیح بخاری -6424»*



Hadees


Will be honored in the world and honored in the Hereafter.

دنیا میں اعزاز اور آخرت میں بھی نوازا جائے گا۔

*درس نمبر 61، شرح مشکوٰۃ المصابیح*

شرح حدیثِ مبارکہ: 37-38

رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا

زمین کی پشت پر کوئی کچا یا پکا مکان یا خیمہ کوئی گھر ایسا نہیں رہے گا کہ اُس میں اسلام کا کلمہ پہنچے گا۔
کچھ لوگوں کو عزت نصیب ہو گی وہ اُسے قبول کر کے معزز ہو جائیں گے۔ اور کچھ ذلیل ہوں گے ان تک پہنچے گا قبول نہیں کریں گے ذلیل ہوں گے دنیا میں بھی آخرت میں بھی۔
جن کو اللّٰہ عزت دے گا اُنکو اس کی اہلیت دے گا۔

سبحان اللّٰہ ایک مختصر سے کلمے میں پوری انسانی حیات کی تصویر کھینچ دی نبی کریم نے کہ جن کو کلمہ اسلام سے عزت دے گا انکو اسلام کی اہلیت عطا فرمائے گا یعنی وہ اسلام پر سراپا عمل بن جائیں گے۔ انہیں توفیقِ عمل عطا کر دے گا وہ جو اسلام کے احکام ہیں اسکے مطابق زندگی گزاریں گے اور دنیا میں بھی معزز ہوں گے اور آخرت میں بھی معزز ہوں گے۔

ذلت کیا ہے؟ اسلام سے روگردانی!

صحابی رسولسے عرض کی گئی کیا کلمہء اسلام جنت کی کُنجی نہیں ہے؟ فرمایا بے شک کُنجی ہے لیکن ایسی کوئی کُنجی نہیں ہوتی جس کے دندانے نہ ہوں!



Hadees:Such illnesses (such as AIDS, Crohn's, etc.) may spread

ایسی بیماریاں (جیسے ایڈز ، کروہز وغیرہ) پھیل سکتی ہیں

*السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ*

*حدیث نبوی ﷺ*

*نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشاد پاک کا مفہوم:*
*جب کسی قوم میں اعلانیہ فحش ( فسق و فجور اور زناکاری ) ہونے لگ جائے، تو ان میں طاعون اور ایسی بیماریاں (جیسے ایڈز، کرونا وغیرہ) پھوٹ پڑتی ہیں جو ان سے پہلے کے لوگوں میں نہ تھیں۔*

*ابنِ ماجہ 4019 کا کچھ حصہ*



Hadees:Also forbidden to fast in the last days of Sha'ban


نیز شعبان کے آخری ایام میں روزے رکھنے سے بھی منع کیا ہے

بعض دیگر احادیث میں شعبان کے آخری دنوں میں روزہ رکھنے سے منع بھی فرمایا گیا ہے، تاکہ اس کی وجہ سے رمضان المبارک کے روزے رکھنے میں دشواری نہ ہو۔ (بخاری، کتاب الصوم۔ مسلم، کتاب الصیام)

Comments